ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں چند دنوں میں کرونا کیسز میں  حیرت انگیز کمی ، پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 27  جون‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہوگئی ہے۔لاہور میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، ڈاکٹر اسد اسلم، ڈاکٹر ثاقب سعید، رافعہ حیدر اور دیگر نے میڈیا بریفینگ کے دوران بتایا کہ صحت یاب مریضوں میں وائرس کی دوبارہ منتقلی کی جانچ کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثاقب سعید کا کہنا تھا کہ صحت یاب مریضوں کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوں گی

جب کہ کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھائی جارہی ہے اور نئے کیسز نسبتاً کم ہوگئے ہیں۔گروپ کے ممبران کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کی غلط خبروں کی تردید کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے ائیر کنڈیشنر کا محتاط استعمال کریں، کمروں کی کھڑکیاں کھولتے رہا کریں جب کہ ٹیسٹوں کے نرخ کم کرنے کے ا قدامات بھی جاری ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹنگ کی صلاحیت اور بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…