ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا بڑا فیصلہ ،تمام ایئرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے قو می سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام ایئرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔ 27 جون سے جو مسافر پاکستان سے باہر جائے گا,اس کی ائیر پورٹ پر اسکریننگ کی جائے گی اور پاکستان سے باہر جانے والے اگر بیمار ہیں یا ان میں علامات ہیں تو وہ ایئرپورٹ پر نہ آئیں۔

جمعرات کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ پاکستان سے جانے والے ہر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔پاکستان سے بیرون ملک جانے والے کچھ افراد میں کورونا مثبت آیا ہے جس پر کچھ ممالک کو تحفظات ہیں۔معاون خصوصی معید یوسف نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی واپس آرہے ہیں اور وزیراعظم کی بھی ہدایات ہیں کہ بیرون ملک میں پھنسے محنت کشوں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 26 جون سے 30 جون تک 270 پروازیں پاکستان آئیں گی جن کے ذریعے 40 سے 45 ہزار پاکستانی واپس آئیں گے۔دو سے تین ہفتوں میں اپنے تمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔معید یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جائیں۔بیرون ملک جانے والے مسافروں کی اسکریننگ ہوگی۔ہم سکریننگ کا عمل سخت کریں گے۔بیرون ملک جانے والے مسافروں متعلقہ ملک کی پالیسی کے مطابق سفر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…