اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

کرونا وائرس کی تاریخ کا پاکستان میں سب سے بڑا جانی نقصان 24گھنٹوں میں ریکارڈ اموات ، متاثرین نے تشویش کی لہر دوڑا دی

datetime 19  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 136افراد کورونا کے باعث چل بسے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 3229ہوگئی جبکہ مزید 4944 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 65ہزار 62ہوگئی ، 61ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں

کورونا نے مزید 136 زندگیوں کے چراغ گل کر دئیے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3229 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 4944 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزاد 62 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہیں ،سندھ میں کورونا کیسز 62 ہزار 269 ہیں ،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 61 ہزار 678 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 20182، بلوچستان میں 8998 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز 9941، گلگت میں 1225، آزاد کشمیر میں 769 ہوگئے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار 824 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک 1 لاکھ 11 ہزار 106 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1265 ہوگئی، سندھ میں 964، خیبر پختونخواہ میں 773 اموات ریکارڈ ہوئیں ،بلوچستان میں 99 ، اسلام آباد میں 95 اور گلگت میں 18 آزاد کشمیر میں 15 اموات ریکارڈ ہوئیں ،ملک بھر میں 809 ہسپتالوں میں کورونا کے 7496 مریض زیر علاج ہیں ،ملک میں کورونا کے متاثرہ 61 ہزار 383 مریض صحتیاب ہوگئے۔ این سی اوسی کے مطابق مسلسل پانچویں روز نئے کیسز میں کمی دیکھی گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ایک سو تین وینٹی لیٹرز کا اضافہ کر دیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق پندرہ سو مزید وینٹی لیٹرز جولاء تک ہسپتالوں کو دے دئیے جائیں گے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ کیپیسٹی میں پینسٹھ فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ،پندرہ جولائی تک ایک روز میں ایک لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…