منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی راجھستان سیکٹر میں غیر معمولی نقل و حرکت، پاکستان کی جانب سے جواب دینے کی تیاری بھی مکمل، آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزمیں عسکری قیادت کے اہم فیصلے

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راجھستان سیکٹر میں بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت کا انکشاف، معروف صحافی صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی پاکستان کی سرحد کے ساتھ راجھستان سیکٹر میں غیر معمولی حرکت کی اطلاعات ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج کے ہاتھوں لداخ میں مار کھانے کے بعد بھارت بری طرح بوکھلا گیا ہے۔ نیپال نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھائی ہیں

جس سے بھارت شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ بھارت اس صورتحال میں پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اور کوئی جھوٹی کہانی تراش کر اپنی عوام کو بے وقوف بنانا چاہتا ہے۔صابر شاکر نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت اس تمام صورتحال سے آگاہ ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں کئی اہم امور زیرغور آئے۔واضح رہے کہ اعلیٰ عسکری قیادت نے قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے ادارے کی کارکردگی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈی جی آئی ایس آئی نے اعلیٰ عسکری قیادت کو آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز میں خوش آمدید کہتے ہوئے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے آئی ایس آئی کی خدمات کو

سراہا اور اس کی پیشہ ورانہ تیاریو ں پر مکمل اظہار اطمینان کیا۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کو بتایاگیاکہ کس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کابازار گرم کئے ہوئے ہے اور نہتے کشمیری حق خودارادیت کیلئے ان مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ عسکری قیادت کی جانب سے اس عزم کا اعادہ بھی کیاگیا کہ بھارت کی جانب سے اگر کسی بھی قسم کی شر انگیزی لائن آف کنٹرول پر کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیاجائیگا اس حوالے سے خبردار کیاگیا کہ بھارت کے پہلے بھی جاسوس ڈرون گرائے ہیں اور اگر اب کسی بھی قسم کی جارحیت ہوتی ہے تو اس کابھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…