منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

کرونا وائرس کا بڑھتا پھیلائو،لاہور کے کون کون سے علاقےبند کئے جارہے ہیں؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی ، پنجاب حکومت نے لاہور کے متعدد علاقے مکمل بند کر نے کا اعلان کر دیا،عملدرآمد کل رات 12 بجے سے ہوگا،نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہناتھا کہ کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث جن علاقوں کو بند کیا جائے گا۔

ان میں شاہدرہ کے کچھ علاقے ،والڈ سٹی ، مزنگ ، شادباغ ، ہربنس پورہ ، گلبرگ کے کچھ علاقے ، کینٹ کے چند مقامات ، نشتر ٹاؤن ، علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹیز ایسی ہیں جہاں پھیلاؤ تیز ہو رہاہے ان کو بھی بند کیا جائے گا ۔ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاءاور فارمیسز پہلے کی طرح کھلی رہیں گی تاہم اگر اس علاقے میں کوئی ایسی فیکٹری آتی ہے جس میں میڈیکل سازو سامان بنایا جاتاہے تو وہ بھی کھلی رہے گی ۔ان علاقوں کو کم از کم دو ہفتوں کیلئے بند کیا جائے گا تاہم اس دورانیے کے دوران مسلسل اس کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر بہتری دکھائی دی تو وقت سے پہلے ان علاقوں میں کاروبار کی اجازت دی جاسکتی ہے تاہم بصورت دیگر 15 روز کے بعد ہی کوئی کاروبار کھل سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہاہے اور وائرس پھیل گیا تو وہ باقی علاقے بھی بند کرنے پڑیں گے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب بازار میں آکسی میٹرز ہزاروں روپے میں فروخت کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ وزیر صحت اور وزیراعظم ہیں، خدارا جاگ جائیں، عوام کورونا سے مررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب گھروں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی دوائی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب چند سو روپے میں دستیاب ہونے والا آکسی میٹر اس وقت ہزاروں روپے میں بلیک ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کورونا کی دوائیاں بازار سے غائب ہیں یا پھر سونے کے بہاو فروخت ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بھاپ لینے والے کرسٹل تک بازار میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، آپ کہاں ہیں؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کھانے پینے کی اشیاء، آٹا، چینی، انڈے، دالیں اور دیگر ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو حالات کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں، ہسپتالوں کا دورہ کریں ، دیکھیں لوگ کس طرح خوار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آکسیجن سینڈرز اور وینٹی لیٹرز کی کمی اور عدم دستیابی کا نوٹس لیں ،عمران صاحب کورونا سے عوام کی سانس بند ہورہی ہے، حکومت عوام کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…