بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی پی رہنما شہلا رضا کورونا وائرس کا شکار ، دعائوں کی اپیل

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(آن لائن،این این آئی) صوبائی وزیر سندھ برائے خواتین شہلا رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں ۔ خودکو گھر میں قرنطینہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہلا رضا نے خود میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے قوم سے دعائوں کی اپیل ہے اس سے پہلے کورونا تیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا ۔ملک بھر میں کورونا کے متاثرہ مزید 96 مریض چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد تعداد 2729 ہوگئی جبکہ ایک ہی دن میں کورونا کے زیادہ 5248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 44ہزار 478تک جا پہنچی ۔پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا کے زیادہ 5248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 44ہزار 478تک جا پہنچی، این سی اوسی کے مطابق کورونا کے متاثرہ مزید 96 مریض چل بسے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2729 ہوگئی، این سی او سیپنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 54138 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے 53805، خیبر پختونخواہ میں 18013 کیسز رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں 8177، اسلام آباد میں کورونا کیسز 8569 ہوگئے۔ این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1129، آزاد کشمیر میں 647 ہوگئی، کورونا کے 53 ہزار 721 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 29085 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک 8 لاکھ 97 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 820 اسپتالوں میں کورونا کے 8471 مریض زیر علاج ہیں

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…