پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کروناوائرس کے باعث سندھ میں صورتحال خطرناک ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے خوفناک اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھ دئیے

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ احتیاط کریں کیونکہ ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 9100 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 3 اعشاریہ27 فیصد آیا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔سندھ میں اس وقت تک 43 ہزار 790 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 42 کورونا کے مریض انتقال کرگئے جس کے بعد سندھ میں اب تک کورونا سے اموات کی تعداد 738 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں 493 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کورونا کے 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اس وقت کورونا کے 22052 مریض زیر علاج ہیں جن میں گھروں میں 20478 اور آئسولیشن سینٹرز میں 48 مریض زیر علاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1526 کورونا کے مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ آج 1111 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21007 ہوگئی ہے۔ کراچی میں مزید 1755 کیسز سامنے آئے ہیں۔ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو نتائج 27 فیصد سے بھی بڑھ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…