پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پورا ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا ، عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں،عمران خان کا قوم کو پھر مشورہ

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتسابی عمل ہر صورت جاری رہے گا ،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،عوام کے ٹیکسوں پر ڈاکہ ڈالنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے ،کرپٹ لوگوں کی پاکستان میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ان کو ہر صورت کیفر دار تک پہنچایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار،محمود خان اورمعاون خصوصی شہزاد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ملکی کی مجموعی سیاسی ،معاشی اور اقتصادی سمیت ملک میں جاری احتسابی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔، وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہاں وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور کورونا کی روک تھام کے اقدامات پر وزیر اعظم کو تفصیلی آگاہ کیا اور اس حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں سے متعلق بھی اعتماد میں لیا ،عثمان بزدار نے پنجاب کے انتظامی امور بارے بھی آگاہ کیا جبکہ پنجاب کے نئے بجٹ میں عوام کی بہتری کے اقدامات سے متعلق کئے جانے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال،لاک ڈاؤن اور ایس او پییز پر عمل درآمد بارے آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں گورننس میں بہتری اور میرٹ پر فیصلوں کو یقینی بنایا جائے، پورا ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں، کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز میں صحت کے نظام پر بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی ملاقات کی جس میں صوبے کی صورت حال اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں،امن و امان اور بجٹ سے متعلق امور پر پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے احتساب وبیرسٹر شہزاد اکبر نے بھی ملاقات کی ، بیرسٹر شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے بارے تفصیلی بریف دی ،وزیراعظم نے کہا کہ احتسابی عمل ہر صورت جاری رہے گا ،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،عوام کے ٹیکسوں پر ڈاکہ ڈالنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے ،شوگر مافیا سے عوام کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی ،شوگرسکینڈل کی کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے لا کر حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے ،کمیشن کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا ،کرپٹ لوگوں کی پاکستان میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ان کو ہر صورت کیفر دار تک پہنچایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…