جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

نیب کے چھاپے کے وقت شہباز شریف کہاں چھپے ہوئے تھے ؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

datetime 6  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کے چھاپے کے دوران شہباز شریف گھر کے پچھلے کمرے میں چھپے ہوئے تھے لیکن جو مرضی کر لیں ہر صورت جیل جائیں گے ، شہباز شریف مفاہمتی سیاست کرناچاہتے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کو مفاہمتی کردار میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو چھ نمبر کا ’’ ریگ مار ‘‘ لگا ہے اور چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے ، کابینہ کے آئندہ یا اس سے اگلے اجلاس میں آٹے کے بحران کی فرانزک رپورٹ بھی پیش ہونی جارہی ہے ، آن لائن بکنگ پر پانچ اور فریٹ کے کرایوں میں دس فیصد کمی کردی ہے ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ عید الفطر کے بعد ٹارزن کی واپسی ہوگی ، شہبازشریف صرف ٹی وی پر ٹارزن بنے ہوئے ہیں جبکہ در حقیقت یہ ڈرپوک اور بزدل ہیں ، جب نیب نے چھاپہ مارا تو شہباز شریف گھر کے پچھلے کمرے میں چھپے ہوئے تھے ، پاکستان کی سیاست میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیںدیکھ رہا اور اپوزیشن کا سوائے میڈیا میڈیا کھیلنے کے کوئی کردار نہیں، صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ ایک تصویر پر بھی سیاست کی جارہی ہے ، ملک میں بے جان اور کیسز میں ملوث اپوزیشن ہے ، کسی اپوزیشن جماعت میں یہ جرات نہیں کہ وہ عمران خان کی حکومت کے مقابلے میں نکلے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف وکٹ کی دونوں طرف کھیلنا چاہتے ہیں ، انہوں نے نئی تھیوری پیش کی ہے کہ ہمیں بھارت کا مل کر مقابلہ کرنا ہے ،شہباز شریف اس وقت مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان کوا س سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

شہباز شریف کو جیل جانا ہے ۔ شہباز شریف سمجھ رہے ہیںکہ ان کی کمپنی کی مشہوری ہو رہی ہے حالانکہ ان پر مسترد ہونے کا ٹھپہ لگ رہا ہے ، جن کے پیچھے پولیس لگی ہوئی ہے وہ خاک لیڈر ہیں ، جیل تو جینوئن سیاستدان کیلئے سسرال ہوتی ہے ، یہ خاندان چینی کے کیس میں بھی نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد کابینہ کے آئندہ یا اس سے اگلے اجلاس میں آٹے کی فرانزک رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ، چینی چور جیلوں میں جائیں گے ۔

کیونکہ وزیر اعظم عمران خان پر عزم ہیں کہ جس نے بھی چوری کی ہے وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قلت کا معاملہ ای سی سی کے اجلاس میں اٹھایا ہے، پیٹرول دوبارہ مہنگے ہونے جارہا ہے اس لئے سٹاکسٹ مافیا ذخیرہ کر کے قیمتیں بڑھنے کا انتظار کررہا ہے ۔ا نہوں نے فواد چوہدری کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر تحفظات کے اظہار بارے سوال کے جواب میں کہا کہ میڈیکل رپورٹس میں چھ نمبر کا ’’ ریگ مار ‘‘ تو لگایا گیاہے۔

وہاں ان کی پلیٹیں بھی ٹھیک ہوگئی ہیں ، لیکن میںاس کا حامی ہوں کہ نواز شریف چلا گیا ہے تو اس سے جان چھڑائو اور پانچ سال سہولت سے حکومت کرو ۔ انہوں نے سٹیل ملز کے حوالے سے سوال کے جوا ب میں کہا کہ ملازمین کے وہاں گھر ہیں ، ان کی 30سے 35ارب پنشن کے ہیں لیکن حکومت وہی کرے گی جو سپریم کورٹ فیصلہ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک غریب کے لئے بنایا گیاتھا لیکن غریب کو کچھ نہیں ملا اور اس نے صرف قربانی ہی دی ہے جبکہ اشرافیہ نے اس ملک کو لوٹاہے ۔ انہوں نے میرے شہباز شریف سے کبھی تعلقات خراب نہیں ہوئے ،میں نے تو شہباز شریف سے کہا تھاکہ پاکستان نہ آنا مارے جائو گے۔

کیا میں انہیںاسٹام پیپر پر لکھ کر بھجواتا ، اب شہباز شریف نوے کے زاویے پر لیٹے ہوئے ہیں اور واسطے دے رہے ہیں،ڈرے ہوئے ، نکمے ، نا اہل ، چور اور ڈاکو ملک کو لیڈر شپ دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے بھارت کے کئی ڈرونز گرائے ہیں، بھارت چین سے پنگا نہیں لے گا لیکن ہمارے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے ،اگر اس بار ہم سے پنگا کیا تو اب کوئی گنجائش باقی نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا ۔ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے کہ معاون خصوصی اور مشیر ان بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب تیل سستا ہوا تو ہم نے تیس روز کا ذخیرہ کیاہے ، آن لائن بکنگ پر پانچ فیصد اور فریٹ پر مزید دس فیصد رعایت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دس ٹرینیں چلانے کا اعلان کرنا تھا لیکن کورونا کا پھیلائو زیادہ ہونے کی وجہ سے فیصلے کو ملتوی کررہے ہیں،ایک کوچ اضافے کے بعد ایک ،ایک اسٹیشن پر 20ٹرینوں کا اضافہ کریں گے ،13اسٹیشنزکا اضافہ کریں گے جن کا پاکستان سے رابطہ نہیں ہے ،تمام بکنگ دفاتر کھولنے کا اعلان کررہاہوں ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کوہدایت کی ہے کہ کسی اسٹیشن پر ایس او پیزکی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے ،تمام ٹرینوں کے اوقات کار کاعوام کی سہولت کے مطابق ازسر نو جائزہ لینے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسافر ٹرینوںکے مکمل استعداد نہ سے چلانے کی وجہ سے ہر روز ایک کروڑ روپے کا خسارہ ہے تاہم پیٹرول سستا ہونے کی وجہ سے اس میں پچیس لاکھ کی کمی ہوئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…