اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق، تعداد 1225، مریضوں کی تعداد 59151 تک پہنچ گئی،اب تک کتنے صحت یاب ہوپائے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1225ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 59151 تک پہنچ گئی ہے، 19142 مریض صحتیاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر سے کورونا کے مزید 154 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے 151 کسیز اور ایک ہلاکت اسلام آباد میں جبکہ تین کیسز اور دو ہلاکتیں آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 151 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1879، اموات 18 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں مزید تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2 افراد جاں بھی بحق ہو گئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 99 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 3536 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک 1156 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…