ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عید کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟شیخ رشید کے دعوے نے بڑے بڑوں کی نیندیں اڑا دیں ، مسافر ٹرینیں چلانے سے متعلق بھی اہم اعلان کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب 31جولائی سے پہلے جھاڑو پھیر دے گی اورجو ضمانتوں کے مزے لے رہے ہیں سب فارغ ہو جائیں گے ،نیب کے موجودہ قانون کے حق میں ہوں اور اگر ترامیم لائی گئیں تو حمایت نہیں کروں گا ، تمام چوروں اور ڈاکوئوں کو تُن کے رکھنا چاہیے ،شہباز شریف نے کووڈ نائنٹین کی آڑ میں چھلانگ لگائی لیکن پھنس گیا ہے ۔

لاک ڈائون شہباز شریف کیلئے لاک اپ بن سکتا ہے ،اس وقت کوئی اپوزیشن نہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، عید الفطر کیلئے 24کروڑ روپے کی ایڈ وانس ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں ، اگر ہمیں پیر یا منگل تک اجازت نہ ملی تو پھر ٹرینیں چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے اور 24کروڑ روپے واپس کرنا پڑیں گے، ہمارے محکمے کے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں اگر یہی صورتحال بر قرار رہی تو ڈیفالٹ ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹرین سروس بحال ہے لیکن پاکستان میں الٹا چل رہا ہے ، یہاں آدھا تیتر اورآدھا بٹیر والی پالیسی ہے ، پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دیدی گئی ہے ، جہاز چل رہے ہیں لیکن صوبے ٹرین آپریشن نہیں چلانے دے رہے ۔ ہم نے اپنے تمام ایس او پیز تیار کر لئے ہیں اور اجازت ملی تو 50سے60فیصد بکنگ سے15اپ اور15ڈائون ٹرینیں چلائی جائیں گی ، کورونا کی وجہ سے خصوصی سٹاف ٹرینوں کے ساتھ روانہ ہوگا ۔ میں پیر کے روز اسلام آباد جائوں گا ،ہم صرف وزیر اعظم کو جانتے اور مانتے ہیں ،امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان خصوصی مہربانی کریں گے ،میں پیر کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے ٹرین آپریشن کے حوالے سے حتمی اعلان کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروںنے عید الفطر کے لئے آن لائن ایڈوانس بکنگ کرالی ہے اور 24کروڑ روپے کی ٹکٹیں بک ہو چکی ہیں اور ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں انہیں ترجیح دی جائے گی ۔

اگر پیر یا منگل تک اجازت ملی تو چوبیس گھنٹے میں ٹرینیں چلانے کی پوزیشن میں ہوں گے لیکن زیادہ تاخیر کی صورت میں ٹرینیں نہیں چلا سکیں گے اور ہمیں 24کروڑ روپے مسافروں کوواپس کرنا ہوںگے ۔انہوں نے کہا کہ میں ریلوے کے مزدوروںکو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک بھی چھٹی نہیں کی اور ہم نے 1054کوچز ٹھیک کی ہیں، جعفر ایکسپریس کو بھی نئی شکل میں چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے پاس اب کچھ بھی نہیں ہے اور ہمارے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں اور یہ خدشہ ہے کہ کہیں محکمہ ڈیفالٹ نہ کر جائیں۔ ہم نے سوا 5ارب روپے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ادائیگی کرنا ہوتی ہے اور یہی صورتحال رہی تو مرکزی حکومت کو سبسڈی دینا پڑے گی ۔

ہم قبضہ گروپ نہیں ہیں اگر ٹرینیںنہ چلیں تو عید الفطر کے پندرہ روز بعد مسافروں کے پیسے واپس کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی والے کیوں نیب قانون میں ترامیم مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیںنیب کو ختم کردو ، 31جولائی تک نیب جھاڑ و پھیر دے گی اور جو ضمانتوں کے مزے لے رہے ہیں سب فارغ ہو جائیں گے، عید کے بعد دونوں طرف سے گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ اگر مونس الٰہی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے تو اچھی بات ہے ، انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، چوہدری برادران سمجھدار لوگ ہیں وہ گیلی جگہ پر پائوں نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کا سوفٹ ویئر تبدیل ہو جائے تو بچ سکتا ہے لیکن لاک ڈائون ان کے لاک اپ کا پروگرام ہے ۔

اس وقت حکومت کی کوئی اپوزیشن نہیںہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا سب کو معلوم ہے ، فضل الرحمان کو یہ پہلے ہی استعمال کر چکے ہیں،اپوزیشن والے صرف بیان بازی اور ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، اپوزیشن کا گرائونڈ پر کوئی ہو م ورک نہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پانچ سال پورے کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آٹے اور چینی کی فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمات نہیں بنائے گی تو میڈیا کا مقابلہ نہیں کر سکے گی ، پہلے ہی قرضوں اور آئی پی پیز کے حوالے سے کافی باتیں ہو رہی ہیں۔ انہوںنے حکومت کے پاس اکثریت نہ ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہاں ایک ایک ووٹ سے بھی حکومتیں کی گئی ہیں،جب تک خاندانی ، روایتی اور موروثی سیاستدان ہے وہ اپوزیشن کی طرف نہیں دیکھتے بلکہ وہ اقتدار کو انجوائے کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان کی حکومت ہے ، ختم نبوت ؐ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، ہم ختم نبوت ؐ پر ایک نہیں ہزار وزارتوں کو جوتی کے نوک پر رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…