جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئی ایس پی آر کی مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیاآئی ایس پی آر نےصرف کتنےگھنٹوں میں دستاویزی فلم تیارکی ؟ جانئے 

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئی ایس پی آر کی مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیا۔ جمعہ کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئی ایس پی آر کی مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیا،دستاویزی فلم، پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر نے تیار کی ہے،آئی ایس پی آر نے صرف 96 گھنٹے کے قلیل وقت میں دستاویزی فلم تیار کی،آئی ایس پی آر نے

دستاویزی فلم، شعبہ صحت سے منسلک افراد کیلئے وزارت صحت کے ضابطہ کار کے تحت تیار کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کورونا وبا کیخلاف صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کا تحفظ ناگزیر ہے ۔انہوںنے کہاکہ انفرادی حفاظتی سامان بارے مکمل آگہی اور درست استعمال حفاظت اور بہتری کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وزارت صحت اور ماہرین کے اشتراک سے پہلے ہی رہنما اصول، ضابطہ کار تیار کیے ۔ انہوںنے کہاکہ ضابطہ کار اور رہنما اصول شعبہ صحت سے وابستہ تمام افراد کیلئے تیار کر کے مختلف جگہوں پر آویزاں کیے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کیخلاف فرض نبھانے والے ہراول دستے کے ہر عظیم مجاہد تک رہنما اصول و ضوابط پہنچائے گئے،ان رہنما اصولوں اور ضابطہ کار سے فوائد کے حقیقی حصول کیلئے یہ دستاویزی فلم تیار کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنا ہیں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ دستاویزی فلم میں انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح بتایا گیا،دستاویزی فلم ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، شعبہ صحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہترین بصری مدد ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ ضابطہ کار اور رہنما اصولوں کا مقصد انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کا ہر ممکن درست استعمال ہے،دستاویزی فلم سے ڈاکٹرز کی معاونت، انفرادی حفاظتی سامان اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد مل سکے گی،اس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے غیر ضروری استعمال کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ حفاظتی سامان طبی مراکز کے اندر، مریضوں کے پاس، آؤٹ پیشنٹ، سماجی، لیبارٹری، نمونے لینے کی جگہ پر ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…