پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ملک بھر میں تجارتی مراکز صبح 9 سے شام 5 بجے اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے ٹرین اور بس سروس کھولنے کی مخالفت کردی۔ ٹرین سروس کی بحالی کا حتمی فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔ بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں لاک ڈاون میں نرمی اور آئندہ کی حکمت عملی بالخصوص 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے یا اس میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔این سی او سی کے اجلاس میں میں پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں لاک ڈائون میں نرمی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے، تجارتی مراکز کو شام 5 کے بعد 8 بجے تک بند اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولے جانے کی تجاویز منظور کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ، سندھ اور بلوچستان نے ٹرین اور بس سروس بحال کرنے کے مخالفت کی، ٹرین سروس کی بحالی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔این سی او سی کی طرف سے 10 ٹرینوں کا محدود ٹرین آپریشن شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے 15 ٹرینیں چلانے کی سفارش کررکھی ہے۔اس کے علاوہ تعمیراتی صنعت کی سہولیات میں اضافے کی تجویز اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مخصوص او پی ڈیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسلام آباد انتظامیہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے فلاحی سرگرمیوں میں رورل سپورٹ پروگرام میں رضاکاروں کو شامل کرنے اور وزیر اعظم ٹاسک فورس کی مدد سے تمام یونین کونسلوں تک رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم ترین اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کرلیا،

وزارتوں کی سفارشات کو حتمی کرنے کیلئے مزید وقت کی درخواست پر بدھ کو ہونے والے اجلاس کو (آج) جمعرات تک مؤخر کیا گیا ،اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے، وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہوں گے ،رابطہ کمیٹی کے اجلاس چاروں وزرائے اعلٰی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی شریک ہوں گے ،قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈائون میں نرمی کرنے بارے فیصلوں کا جائزہ لے گی

،اجلاس اندرون ملک پروازیں کھولنے کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا،نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے گا ،اتفاق رائے ہونے پر ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا قومی امکان ہے ،قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ  ایس او پیز بھی منظوری دے گی ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…