جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

کروناوائرس نے پنجاب میں قیامت برپا کردی ،ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد نے رونگٹے کھڑے کردئیے

datetime 5  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد( آن لائن )پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی، تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 8ہزار 103 ہو گئی ہے۔ جبکہ 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 2ہزار 714 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 897 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ اگر گزشتہ روز ہی کی بات کی جائے تو 5 ہزار 43 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہم صرف ایس او پیز پر عمل کرکے ہی جیت سکتے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہزار 501 ہوگئی ہے۔ جبکہ 500سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔سندھ میں 7882، خیبرپختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1312، اسلام آباد میں 464، پنجاب 8103، گلگت بلتستان 372 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہے کل 5 ہزار 782 افراد اس مہلک وائرس سے صحتیابی حاصل کرچکے ہیں۔دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کے 82ہزار نئے کیسز سامنے آگئے، ساڑھے 3 ہزار اموات، دنیا بھر میں 35لاکھ 66ہزار295 افراد متاثر اور 2لاکھ 48ہزار286 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 11لاکھ54ہزار57 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلا تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔روس میں مزید ساڑھے 10 ہزار ، برطانیہ میں 4 ہزار 300سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…