پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی اسلام دشمنی، پاکستان نے او آئی سی کو آگاہ کر دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت میں بڑھتے اسلام دشمن واقعات پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) ایک خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان اور مال کو شدید خطرات لاحق ہیں لہذا دنیا کو بھارت میں بڑھتی اسلام دشمنی کا نوٹس لینا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے او آئی سی ممالک کو خطوط ارسال کیے۔

جس میں او آئی سی ممالک کو ہندو انتہا پسند آر ایس ایس اور بی جی پی کی سیاست سے آگاہ کیا گیا۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان اور مال کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ بھارت ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند رویے سے مسلم شناخت کا خاتمہ کرنے پر تلا ہے اس لیے دنیا کو بھارت میں بڑھتی اسلام دشمنی کا نوٹس لینا چاہیے۔اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کا رویہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردارکیا تھا کہ گمراہ کن پراپیگنڈے اور نفرت سے کورونا نامی وبا بڑھ رہی ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے شدت اورانتہا پسند اس وقت پورے بھارت میں یہ منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ ملک میں کورونا پھیلنے کا سبب مسلمان ہیں جس کی وجہ سے مختلف شہروں اور علاقوں میں مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے متعلق وزیر خارجہ کا او آئی سی ممبر ممالک کو خطامریکہ نے بھی بھارت کو پہلی مرتبہ 2004 کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…