اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

اتوار کے روز اب تک کتنی اموات اور کتنےنئے کیسز سامنے آچکے؟ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اعدادوشمار جاری کردئیے

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 269 ہو گئی ہے ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12723 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اتوار کے روز اب تک 4 اموات اور 65 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 52 کیسز اور 3 اموات پنجاب میں 12 نئے کیسز اسلام آباد میں جبکہ ایک نیا کیس اور ایک ہلاکت بلوچستان میں رپورٹ ہو ئی۔گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا وائرس کے 922 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 52 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 5378 اور ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1096 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 235 ہوگئی ہے ، شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک ایک نیا کیس اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 722 اور ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…