سرگودھا(این این آئی) سرگودھا کے معروف ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے پیش گوئی کی کہ کورونا وائرس کی وباء پر کنٹرول فوری ممکن نہیں اس سمیت مختلف بحرانوں اور آفات کے اثرات دنیا میں 2023 تک رہیں گے۔انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ستارے جون کے بعد سمندر میں طوفان کا سگنل دے رہے ہیں جس میں یورپ، امریکہ، برطانیہ اور ایشیائی ممالک کی سطح سات فٹ بلند ہو چکی ہے جبکہ سمندر کے ریلے سے امریکی ریاستیں لپیٹ میں رہیں گئیں اور وہاں کے صدر مزید مسائل کی دلدل میں دھنستے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے دنیا کے نقشہ سے
عمران خان، مودی،سعودی حکمرانوں کے ستارے مسلسل گردش میں ہیں اور زمین میں پلیٹوں کی ہلچل سے ماہ مئی کے دوران خوفناک زلزلے شروع اور خلاء میں بحران سے دنیا کاسٹیلائٹ نظام متاثر ہونے کے خطرات منڈلارہے ہیں۔انہوں نے جون کے بعد بھارت اور پاکستان کی کشیدگی میں اضافہ اور کسی اہم شخصیت کے جاں بحق ہونے کا ستارے سگنل دے رہے ہیں۔ ماہر فلکیات نے بتایا کہ ستاروں کے اعتبار سے کورونا وائرس پر قابو پانا مشکل نہیں نہ ممکن نظر آ رہا ہے اس لئے امت مسلمہ دعوت دین کو عام کرتے ہوئے استغفار کرئے اس وباء کا تدارک کسی ویکسین سے نہیں صرف اور صرف رحمت الٰہی سے ممکن ہو گا۔