ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

24 گھنٹوں میں مزید 17اموات ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی،2156صحت یاب

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مْلک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 7384 تک پہنچ گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک پہنچ گئی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 3053 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1345 اور اسلام آباد میں 194 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 495 گلگت بلتستان میں 283 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہوگئی۔کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مْلک بھر میں اب تک 2156 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 209 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 نئی اموات سامنے آئیں،سندھ میں 66، پنجاب میں 51، کے پی کے میں 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑگئے ،اب تک 118020 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5637 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،ملک کے 597 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2521 مریض زیر علاج ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 58 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…