یہ کام کریں اور فوری انعام پائیں، حکومت نے زبردست اعلان کردیا، پاکستانیوں کے پاس شاندار موقع

21  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے عوام سے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی اپیل کی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آرڈیننس سے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی جس میں انہیں 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے یہی وجہ ہے کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشان دہی کریں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنے سے عوام ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں گے لہٰذا ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں اورغریبوں کی دعائیں لیں۔ چند روز قبل وفاقی کابینہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کی منظوری بھی دے چکی ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ دیہاڑی دار طبقہ اور نادار افراد کی مدد کے لیے مختلف اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جا رہا ہے مگر اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں لٹیرے سرگرم ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…