اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کے خاتمے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران سماجی دوری اختیار کئے رکھیں اور جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔

انہوں نے لکھا کہ جتنا لوگ خود کونظم و ضبط سے آراستہ کرینگے اتناہی ہمارے لیے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ لوگ نظم و ضبط سے رہیں گے توبندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی جانب سے دیا گیا ایک ویڈیو پیغام بھی منسلک کیا جس میں موجود تمام ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عوام گھروں پر رہ کر کورونا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ اگر حکومت نے دیکھا کہ ایس او پیرز پر عمل نہیں ہورہا تو فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ انتظامیہ کیلئے بہت مشکل ہوگا کہ ہر مسجد میں جاکر ایس او پی پر عمل کروائیں، یہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا ٹیسٹ زیادہ کریں گے تو مریضوں کی تعداد بھی زیادہ سامنے آئے گی، سندھ میں کورونا سے زیادہ تر اْن افراد کا انتقال ہوا جو پہلے سے بیمار یا بزرگ تھے۔سعید غنی نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ پورے ملک میں ایک ہی پالیسی ہو لیکن بد قسمتی سے شروع میںہی ملک میں ایک پالیسی پر کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق فیصلے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیے جارہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ چیف سیکریٹری کے خط کی وجہ سے کنفیوژن ہوگئی تھی، خط میں تھا کہ نئے ریلیف کام میں ٹائیگر فورس کو شامل کریںجبکہ سندھ میں ریلیف کام تو پہلے سے ہی جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…