منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی کابینہ کا لاک ڈائون میں مزید 2ہفتے کی توسیع کا اعلان کون کون سے شعبوں کو کھولنے کی اجازت دی جائیگی؟ بڑے فیصلے سامنے آگئے

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ملک میں جاری لاک ڈائون میں مزید 2ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ، سما نیوز کے مطابق لاک ڈائون میں توسیع 30اپریل تک کی گئی ہے ، تعمیراتی شعبے کو مرحلہ وار کھولاجائیگا، ٹول ورکشاپ ،آٹوموبائل انڈسٹری کو بھی استثنیٰ ملے گا،صنعتی شعبے کو کھولنے کیلئے قواعد طے کر لئے گئے ،کیمیکل انڈسٹری ، ہارڈوئیر ، آٹی ٹی کمپنیوں کو بھی ریلیف دیا جائیگا۔

کابینہ فیصلے سے قومی رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا جائیگا،اس سے پہلے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلی سطحی اجلاس میں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی سے حتمی منظوری کیلئے سفارشات کو تیار کر لی گئی ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلی سطحی اجلاس میں بعد از 14 اپریل مختلف شعبوں کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں،صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار کر لی گئی ہیں جن کے مطابق مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گے جس میں تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے، رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی دی گئی ہیں،پاکستان انجینئرنگ کونسل پانچ اقسام کے وینٹی لیٹرز تیار کر رہی ہے،وینٹی لیٹرز کے 8 ڈیزائنز منظوری کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں،تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ اور ڈریپ 36 گھنٹوں میں ٹیسٹنگ کٹس پر حتمی فیصلہ کریں گے، سات ٹرینوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں نقل و حرکت کیلئے 26 ٹرینیں دستیاب ہیں۔

ریلوے کے 48 ہسپتال اور 36 ڈسپنسریاں دستیاب ہیں۔ اگلے تین ہفتوں میں 1959 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ تمام پھنسے پاکستانیوں کی واپسی میں تین ماہ لگیں گے۔ ہر ہفتے 8000 پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔ تمام مسافروں کو قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔ ہوائی سفری سے متعلق ایس او پیز کا 16 اپریل کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ سیالکوٹ کے علاوہ باقی سات بین الاقوامی ایئرپورٹس کو کھولا جائے گا۔ بارڈرز کو مزید دو ہفتے بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ نے جاری کردیا ہے۔ واہگہ بارڈر 29اپریل تک جبکہ مغربی بارڈرز 26اپریل تک بند رہیں گے۔ کرتارپور کوریڈور 24اپریل تک بند رھے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…