جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے باعث پاکستان کے 10علاقے انتہائی خطرناک قرار دے کر مکمل سیل کر دیئے گئے

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس ملک میں تیز ی کیساتھ پھیلتا جارہا ہے، متاثرین کیساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر لاہور کے 10علاقوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت ملک کا سب سے متاثرہ شہر قرار دیدیا گیا ہے، اب تک 800سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ۔

شہر کے 10علاقوں کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے مکمل سیل کر دیا گیا ہے ، ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت ، داخلے اور اخراج پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےبتایا ہے کہ وائرس سے متاثرہ افراد تشویشناک نہیں ، ایک کروڑ دس لاکھ کی آبادی کے صوبہ میںوائرس سے ابھی تک 19اموات ہوئیں ہیں جو مغربی ممالک کی نسبت بہت کم ہیں ۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کراچی کی 12 یوسیز سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 12 یوسیز میں نہ کسی شخص کو جانے کی اجازت ہوگی نہ باہر آنے کی، ان علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان یوسیز میں 149 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس وجہ سے ان بارہ یوسیز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ متعلقہ یوسیز میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان ہی یوسیز میں اموات بھی ہوئی ہیں، متعلقہ یوسیز میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا جائیگا۔ ترجمان سندھ نے کہا کہ کھانے کی اشیاء اور ادویات کے لئے ان یوسیز کے شہری نکل سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…