بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس سے پریشان حال عوام کیلئے وزیراعظم عمران خان نے غریب طبقے کیلئے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے دورہ کے موقع پر بتایاگیا ہے کہ صوبہ بھر میں 275 قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں کل 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے،وزیر اعلی نے صوبائی سطح پر حال ہی میں 32 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، صوبہ بھر میں 583 وینٹی لیٹر موجود ہیں جن کی تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے،ایمرجنسی کے تحت

صوبہ میں 638 ریگولر اور 1299 کنٹریکٹ اضافی ڈاکٹر بھرتی کیے گئے ہیں،9000 ریٹائرڈ ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈک اسٹاف نے رضاکاروں کے طور پر رجسٹریشن کرائی ہے جن کو بوقت ضرورت بلایا جائیگا، صوبے میں سرکاری سطح پر 400 ریپیڈ رسپانس ٹیمیں بنائی گئی ہیں،کوروناٹیسٹنگ کی استعدادکو بڑھایا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی توجہ وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے،وفاقی حکومت اس وبا پر قابو پانے کیلئے تمام صوبوں کی بھر پور معاونت کر رہی ہے اور یہ تعاون جاری رہے گا۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ،وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر مملکت شہریار آفریدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان، صوبائی وزیر صحت بھی ہمراہ ان کے تھے ۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کورونا وباء کے پیش نظر صوبائی حکومت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ خیبر خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں کورونا وائرس کی وبا دیگرعلاقوں کی نسبت زیادہ پائی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے 3 فروری کو کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، گورنر، وزیر اعلیٰ، وزیر صحت اور اعلی حکام روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔بریفنگ میں آگاہ کیا گیاکہ

صوبہ بھر میں 275 قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں کل 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے،وزیر اعلی نے صوبائی سطح پر حال ہی میں 32 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں 583 وینٹی لیٹر موجود ہیں جن کی تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے، ایمرجنسی کے تحت صوبہ میں 638 ریگولر اور 1299 کنٹریکٹ اضافی ڈاکٹر بھرتی کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 9000 ریٹائرڈ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈک اسٹاف نے رضاکاروں کے طور پر رجسٹریشن کرائی ہے جن کو بوقت ضرورت بلایا جائے گا۔ صوبے میں سرکاری سطح پر 400 ریپیڈ رسپانس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوروناٹیسٹنگ کی استعدادکو بڑھایا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کو اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کی سہولت کے لیے اقدامات لیے جاسکیں۔وزیر اعظم نے

صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی توجہ وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وبا پر قابو پانے کے لئے تمام صوبوں کی بھر پور معاونت کر رہی ہے اور یہ تعاون جاری رہے گا۔ وزیر اعظم نے گورنر ، وزیراعلی اور متعلقہ وزراء کو ہدایت کی کہ وہ صوبے کے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کریں اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…