ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتہائی افسوسناک خبر ، پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید دو ہلاکتیں ، متاثرین کی تعداد میں اضافہ

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/پشاور (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہوگئی ، مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4612 تک پہنچ گئی ۔ جمعہ کو ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 115کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 60 کیسز سمیت 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 620 اور ہلاکتیں 22 ہوگئی ہیں،

صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے صوبے میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔تیمور خان کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون اور مردان میں ایک 40 سالہ شخص کورونا سے انتقال کرگیا۔صوبائی وزیر صحت کے مطابق کورونا کے 552 کیسز صوبائی سطح کے ہیں جب کہ 68 زائرین کورونا میں مبتلا ہیں۔تیمور خان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 128 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ادھر پنجاب میں کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 ہوگئی ، اب تک 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق کی۔عثمان بزدار کے مطابق لاہور میں 363، قصور 9، شیخوپورہ 3، راولپنڈی 64، نصیر آباد 8، جہلم 28، چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، نارووال 8، گجرات 99، حافظ آباد 12، منڈی بہاؤ الدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 27، چنیوٹ 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، رحیم یار خان 22، سرگودھا 8، میانوالی 9، خوشاب 3، بہاول نگر 5، بہاول پور 5، لودھراں 3، ڈیرہ غازی خان 18 ، لیہ، اٹک اور جھنگ میں ایک ایک کیس ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں ایک روز قبل تک کورونا وائرس کے 92 کیسز سامنے آئے تھے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی تھی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی

مجموعی تعداد 1128 اور ہلاکتیں 21 ہوگئی تھیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں بھی جمعرات تک کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان نے کی تھی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں 7 کیسز کے اضافے کے ساتھ کیسز کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی تھی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے ،اب تک 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ایک زرز قبل تک کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آئے تھے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں بھی جمعرات تک کورونا وائرس کے

مزید 5 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی،وزیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق عباس پور کے علاقے نمجر میں ایک اور پلندری میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پلندری میں کورونا کے پہلے مریض کے 2 گھروالوں اور 2 دوستوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔گلگت بلتستان میں جمعرات کو 2 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 215 تک جا پہنچی ۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 111 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…