ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک پاکستانی ڈاکٹر گرفتار، نام اور عمر سامنے آگئی

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک پاکستانی ڈاکٹر کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو میو کلینک کے سابق ریسرچ کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص نے فیڈرل بورڈ آف انویسٹیگیشن( ایف بی آئی) کے مخبروں کو بتایا تھا کہ انہوں نے داعش کے ساتھ وفاداری کا عزم کیا ہے اور امریکا میں حملے کرنا چاہتے ہیں۔

محمد مسعود کی عمر 28 سال ہے جنہیں ایف بی آئی اے اہلکاروں نے مینیاپولیس کے سینٹ پاؤل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا اور ان پر غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔پراسیکوٹرز کا کہنا تھا کہ محمد مسعود امریکا میں ورک ویزا پر ٹھہرے ہوئے تھے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ جنوری کے آغاز میں مسعود نے مخبروں کو کئی بیانات دیے جنہیں وہ داعش کے اراکین سمجھے تھے اور اس کے ساتھ اس گروہ اور اس کے سربراہ کے ساتھ وفاداری کا عہد بھی کیا۔انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مسعود نے داعش کے لیے لڑنے کی خاطر شام جانے اور امریکا میں حملے کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ایف بی آئی کے بیان حلفی کے مطابق ایک موقع پر مسعود نے مخبر کو پیغام بھیجا کہ میں یہاں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں، آپ جانتے ہیں خود سے حملے لیکن میں نے اندازہ لگایا ہے کہ مجھے بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی مدد کے لیے میدان میں ہونا چاہیئے۔پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے 21 فروری کو شگاگو سے امان اور اردن جانے کا ٹکٹ خریدا اور اس کے بعد وہاں سے شام جانے کا منصوبہ بنایا۔ان کا مارچ کے اواخر میں امریکا سے جانے کا ارادہ تھا لیکن 16 مارچ کو انہیں اپنا سفری منصوبہ تبدیل کرنا پڑا کیوں کہ کورونا وائرس کے سبب اردن نے اپنی سرحد بند کردی تھی۔

اس کے بعد مسعود اور ان کے ساتھ ایک مخبر نے مینیاپولیس سے لانس اینجلس جانے کا منصوبہ بنایا جہاں اس مخبر سے ملاقات کرنی تھی جس کے بارے میں مسعود سمجھتے تھے کہ وہ مال بردار جہاز سے داعش کے خطے تک جانے میں مدد کرے گا۔تاہم جب مسعود نے لاس اینجلس کی پرواز کے لیے ایئرپورٹ پر چیک ان کیا تو انہیں گرفتار کرلیا گیا، ان کی وکیل مینی اتوال کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتیں۔

عدالتی دستاویز میں اس کلینک کا نام نہیں بتایا گیا جہاں مسعود کام کررہے تھے لیکن لنکڈ ان پر اسی نام کے شخص جس کی سفری معلومات بھی یکساں تھیں کے اکاؤنٹ پر لکھا ہوا تھا کہ مسعود فروری 2018 سے منیسوٹا کے روسچیسٹر کے میو کلینک میں کام کررہے تھے، جو پہلے ایک ریسرچ ٹرینی تھے لیکن گزشتہ برس مئی سے کلینیکل ریسرچ کوآرڈینیٹر بن گئے تھے۔ریسرچ گیٹ ڈاٹ نیٹ پر موجود ایک پروفائل میں لکھا تھا کہ انہوں نے کارڈیا لوجی میں ریسرچ کی ہے ایک آن لائن کلینڈر ایونٹ کے مطابق انہیں اکتوبر 2018 میں میو کلینک اسکول آف کنٹینیوس پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے سامنے اپنی ریسرچ پیش کرنی تھی۔

میو کلینک کے ترجمان جنجر پلمبو نے کہا کہ مسعود نے پہلے اس طبی مرکز میں کام کیا تھا لیکن ‘وہ گرفتاری کے وقت میو کلینک کے ملازم نہیں تھے۔مجرمانہ درخواست کی حمایت کرنے والے ایک ببان حلفی کے مطابق مسعود نے فروری میں کہا تھا کہ وہ اپنے آجر کو بتانے والے ہیں کہ 17 مارچ ان کی ملازمت کا آخری دن ہوگا۔بیان حلفی میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف بی آئی نے جنوری میں اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ مسعود نے ایک انکرپٹڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسا پیغام دیا ہے جس داعش کی حمایت کا تاثر ابھرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…