بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چاروں صوبوں ، اسلام آباد، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟تازہ ترین تفصیلات جاری

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / کراچی(این این آئی) ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 34 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گزشتہ روز کراچی کے شہریوں سے 3 روزہ رضاکارانہ تنہائی اختیار کرنے کی اپیل کی تھی جس کے تحت شہر قائد میں سڑکوں پر عوامی آمد ورفت انتہائی کم ہے۔

سرکاری اداروں کے بعد نجی اداروں کے دفاتر بھی بند ہوگئے ہیں، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ سے آنے والے امریکی سفارتکارسنسیئر سیلز میں دوران اسکریننگ کورونا کی علامات پائی گئی، سفارتکار کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی سفارت خانے کا عملہ اپنے ساتھ لے گیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 29 افراد متاثر ہوئے ہیں، کراچی میں 14 جب کہ سکھر کے قرنطینہ میں 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی ہے،کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 101 ہوگئی ہے۔ کراچی کے مجموعی متاثرین میں سے 60 افراد کو رابطوں کے ذریعے کورونا وائرس لاحق ہوا ہے۔ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 263 مریض زیر علاج ہیں، 3 مریض صحت یاب اور ایک جاں بحق ہوچکا ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے مزید 34 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 3 جاں بحق ہوئے، 5 مریض صحت یاب ہوگئے جب کہ 487 مریض زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 249، پنجاب میں 96،بلوچستان میں 81، گلگت بلتستان میں 30، خیبر پختونخوا میں 21، اسلام آباد میں 9 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے شبہ میں 487 افراد کو قائم آئسولیشن سینٹرز میں کورونا کے 1376 مشتبہ مریض موجود ہیں۔ ایران سے 6ہزار 304 زائرین واپس آئے۔ جن میں سے 782 ڈیرہ غازی خان کے قربطینہ میں 782 ، سکھر میں 1059، ڈیرہ اسماعیل خان میں269 ، گلگت میں 330 جب کہ میر پورآزاد کشمیر قرنطینہ میں 4 افراد موجود ہیں۔

تفتان سے 2ہزار 250 سے زائد افراد قرنطینہ سینٹر منتقل کئے گئے ، جن میں 757زائرین کو سکھر،1247 کو ملتان جب کہ 250 کو خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیا گیاملک بھر میں 23 ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹرز قائم کئے گے ہیں۔ پنجاب میں 10 ہزار 943، بلوچستان میں 5 ہزار892 ، سندھ میں 2100، خیبر پختونخوا میں 2760، اسلام آباد میں 350، آزاد کشمیر 530 اور گلگت بلتستان میں 972 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے 35 اسپتالوں میں کورونا ٹریٹمنٹ سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ بلوچستان کے 10، خیبر پختونخوا میں 7 اور پنجاب کے 6 اسپتالوں میں کورونا ٹریٹمنٹ کی سہولیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ کے 4، آزاد کشمیر کے 3، گلگت بلتستان 4 اور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں کورونا ٹریٹمنٹ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 215 ہسپتالوں میں 2942 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

پنجاب 50،خیبر پختونخوا 110، بلوچستان میں 14، سندھ میں 4، آزاد کشمیر 15، گلگت 21 اور اسلام آباد میں ایک کورونا آئسولیشن سینٹر قائم ہے۔بیرون ملک سے آنے والے 14 لاکھ 9 ہزار 798 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 991 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر 20 روز بعد تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…