اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوانٹرنیشنل اسلام آباد ایئر پورٹ پر سکریننگ کے دوران امریکی سفارت کار میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔محکمۂ صحت کے مطابق مذکورہ امریکی سفارت کار دوحہ سے اسلام آباد پہنچا تھا جس کی سکریننگ
کی گئی تو اس میں کورونا وائرس کی علامات ملی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سفارت کار کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی سفارت خانے کا عملہ اپنےساتھ لے گیا ۔ سفارت کار کو امریکی سفارت خانے میں واقع آئیسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔