اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے نیب کاصدر (ن )لیگ کیخلاف12پلاٹوں کی انکوائری بند کرنیکافیصلہ

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

لاہور ( آن لائن ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کیخلاف12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی ریجنل بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، لہذا تحقیقات بند کی جائیں۔

چیرمین نیب کو انکوائری بند کرنے کی سفارش بھیج دی گئی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف انکوائری کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مؤقف اپنایا ہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔ پراسکیوشن ونگ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں نامزد میاں عطااللہ اور میاں رضاعطا اللہ وفات پا چکے ہیں جب کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی تاحال نہیں ملے ہیں۔ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔شہباز شریف ان کے سیکرٹری جاوید محمود، میاں عطا اللہ، میاں رضا اور دیگر کیخلاف انکوائری ہونی تھی۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون2000 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) نے1978میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی اور اس کے عوض دس مرلے کے پلاٹ فراہم کرنا تھے۔نیب کے مطابق من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دیے گئے۔ نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…