اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

لاکھوں نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع ،وزیراعظم عمران خان نے نوجوان طبقے کیلئے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے شاندار اعلان کر دیا

datetime 7  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر میں قابل نوجوانوں کی ہر ممکن طریقے سے سہولت کاری کے لئے پرعزم ہے، آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے شعبے سے وابستہ لاکھوں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروے کار لانے اور نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے،آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اہم معاملات مثلاً اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام ،

فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا، ملک کے بڑے شہروں میں فائبرایزیشن کے ذریعے ٹاورزکو ملانے و دیگر اہم معاملات کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی مفصل روڈ میپ آئندہ ایک ہفتے میں ترتیب دیا جائے ۔ جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے جمعہ کو اہم اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، شریک چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر عطا الرحمن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامرس، کابینہ اور فنانس ڈویژن کے سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی نے وزیرِ اعظم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ خصوصاً آئی ٹی سیکٹر میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی سہولت کاری اور فری لانسرز کو مراعات دینے ، ملک میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات بڑھانے، آئی ٹی سیکٹر سے ٹیکس مراعات، نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی، فری لانسرز کے لئے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سہولت کاری ، ویزہ و دیگر معاملات میں سہولت کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ آئی ٹی شعبے کے فروغ کے لئے ایک جامع ایکشن پلان ترتیب دیا جا چکا ہے اور تمام متعلقہ وزارتوں کو ذمہ داریاں تفویض کی جا چکی ہیں۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے نمائندے نے بتایا کہ فری لانسرز کے لئے ترسیلات زر کی ماہانہ حد پچیس ہزار ڈالر تک بڑھانے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد آئندہ دو دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ترسیلات زر کی مد میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ

فری لانسرز کو موصول شدہ رقوم پر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں اور بیرونی کرنسی کی ملکی کرنسی میں تبدیلی انٹر بنک ریٹ پر میسر آئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پیمنٹ گیٹ وے کے قیام کا عمل اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ایف بی آر کی نمائندہ نے وزیرِ اعظم کو آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ٹیکس میں دی جا نے والی مراعات پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے لہذا انفارمیش ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ حکومت آئی ٹی سیکٹر میں قابل نوجوانوں کی ہر ممکن طریقے سے سہولت کاری کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کی سہولت کاری اور ان کو مراعات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ

آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے شعبے سے وابستہ لاکھوں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں برؤے کار لانے اور نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اہم معاملات مثلاً اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام ، فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا، ملک کے بڑے شہروں میں فائبرایزیشن کے ذریعے ٹاورزکو ملانے و دیگر اہم معاملات کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی مفصل روڈ میپ آئندہ ایک ہفتے میں ترتیب دیا جائے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…