بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان چین کے قرضوں کے جال میں پھنس رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی انٹرویو میں حقیقت بیان کر دی

datetime 1  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)میانمار کی طرز پر اقلیتوں کی نسل کشی کی تیاری کررہی ہے،نریندر مودی اقلیتی مسلم آبادی کو شہریت کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں،امریکہ ایران کشیدگی ابھی بھی موجود ہے لیکن سفارتی کوششوں کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا، یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ پاکستان چین کے قرضوں کے جال میں پھنس چکا ہے۔

اسلام آباد میں ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے تحت 50 کروڑ افراد کو شہریت کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہمیانمار میں بھی پہلے رجسٹریشن ایکٹ شروع کیا اور مسلمانوں کو الگ کیا اور پھر نسل کشی کی گئی۔عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں کی نشل کشی کے خطرے کا اظہار کیا۔ انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں، مشرق وسطی، افغانستان کی صورتحال، پاک ترک تعلقات، ملکی معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، بھارت کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور پر تفصیل سے بات کی۔بھارت میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور بنگلہ دیش میں نئی دہلی سے تارکین وطن کی آمد کے امکان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا بنگلہ دیش پہلے ہی تارکین وطن کو لینے سے انکار کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بنگلہ دیش پہلے ہی پریشان ہے کیونکہ بھارت نے آسام میں نے کم از کم 20 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا لیکن ان لوگوں کا کیا ہوگا۔امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کشیدگی ابھی بھی موجود ہے لیکن سفارتی کوششوں کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں، ہم نے اپنا کردار ادا کیا جو تنا میں کمی کا باعث بنا لیکن اس کا کوئی مستقل حل ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)میں چین کے قرضوں سے متعلق خدشات اور تنقید کو مسترد کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ پاکستان چین کے قرضوں کے جال میں پھنس رہا ہے۔مشرق وسطی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ نفرت کی آگ کو کم کرکے تمام فریقین کو صلح کی میز پر لایا جائے تاکہ ممالک اپنے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرسکیں۔

وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ رواں ماہ کے وسط میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ متوقع ہے اور اس دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی شراکت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں ترکی کان کنی میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے، پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو معدنیات سے مالا مال ہے لیکن ہم نے سونے اور تانبے کے حصول کے لیے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر کا بہت جامع دورہ ہوگا۔وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ 1920 میں خصوصی طور پر مسلمانوں نے مشکل وقت میں ترکی کی مدد کی تھی۔علاوہ ازیں انہوں نے 2020 میں ترکی اور برصغیر کے مسلمانوں کے مابین سخاوت اور تعلقات کاصد سالہ تقریب منانے کی تجویز پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…