منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ میں کرپشن کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں محفوظ آٹے کےبحران کی وجہ حکومت نےعوام کے سامنے رکھ دی

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر اپوزیشن بغلیں بجا رہی ہے، سندھ میں کرپشن کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں محفوظ ہے،، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کریڈیبلٹی پر تجزیہ کرنا بھی ضروری ہے،آٹے کی قلت کو کوئی ایشو نہیں ہے، ڈیمانڈ اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے بحران آیا،

حکومت مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نبردآزما ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر اپوزیشن بغلیں بجا رہی ہے، اپوزیشن وزیراعظم اور موجودہ حکومت کو آڑھے ہاتھوں لے رہی ہے، وہ جماعت بھی تنقید کر رہی ہے جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے، وہ جماعت شاید اپنے آپ کو پاکستان سے الگ تصور کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں کرپشن کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں محفوظ ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کریڈیبلٹی پر تجزیہ کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی اپنی ٹرانسپرنسی پر بڑا سوالیہ نشان ہے؟ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل میں ڈیٹا اکٹھا کرنے والے گٹھ جوڑ کو ایکسپوز کرنا بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے تانے بانے کرپشن کرنے والی جماعتوں سے ملتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومتیں اپنی حمایت میں ایسی رپورٹس لکھواتی رہیں ، عوام ایسی رپورٹس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔فردوس عاشق نے کہاکہ پاکستان میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو ہیڈ کرنے والے شخص نے نواز حکومت کو پذیرائی بخشی ،نواز حکومت نے اسی شخص کو سفیر تعینات کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے اس شخص کو توسیع نہیں دی وہ وقت پر ریٹائرڈ ہوئے، یہ کیسی رپورٹ ہے جس میں کہا گیا

مشرف دور میں کرپشن زیادہ ہوئی اور نواز دور میں کم۔فردوس عاشق نے کہاکہ اس رپورٹ پر قوالی ہی بجائی جا سکتی ہے، یہ رپورٹ یکطرفہ ہے۔ فردوس عاشق نے کہاکہ پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنانے میں وزیر اعظم جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کرنے والے منظم گروہ ہیں جو ملکر کرپشن کرتے ہیں، کرپشن کنگ ٹرانسپرنسی رپورٹ کو کرپشن چھپانے کے لئے آرٹ کے طور پر

استعمال کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق نے کہاکہ دنیا نے پاکستان کی موجودہ قیادت کو سراہا ہے، اس قسم کی رپورٹس دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتی۔ فردوس عاشق نے کہاکہ حکومت کے خلاف پلانٹڈ رپورٹ شائع کی گئی، کرپشن کنگز باہر بیٹھ کر ایسی تنظیموں کی ڈور ہلا رہے ہیں، ڈاکٹر عدنان آجکل منظر نامے سے غائب ہیں۔ فردوس عاشق نے کہاکہ ڈاکٹر عدنان ہمیں لمحہ بہ لمحہ میاں صاحب کے پلیلیٹس سے آگاہ کرتے تھے،

اب ڈاکٹر عدنان ایسے ملک میں ہیب جہان ایڈوانس مشینری اور لیبارٹریز ہیں ۔فردوس عاشق نے کہاکہ ڈاکٹر عدنان یوکے کی کسی لیبارٹری سے میاں صاحب کی رپورٹ پیش کریں۔ انہوںنے کہاکہ کیمرہ میں کی وفات ایک افسوسناک واقعہ ہے، میں گزشتہ روز صحافیوں کے احتجاج میں شامل نہیں ہوسکی، مزدور کی مزدوری پسینہ صاف ہونے سے پہلے ملنی چاہیے؎ انہوںنے کہاکہ اگر کوئی ادارہ تنخواہ نہیں دیتا

تو ناانصافی کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہوتی ہے، کیمرہ میں کی موت پرمیں نے مکمل تجزیہ لیا ہے، میں کیمرہ مین کے گھر بھی جاؤنگی۔فردوس عاشق نے کہا کہ کوشش کریں گے حکومت ایسی ناانصافی پر کوئی قانونی لائحہ عمل بنائے، کیپیٹل ٹی وی ہو یا کوئی بھی چینل ہو کسی کو حق نہیں کہ کسی کا حق مارے۔فردوس عاشق نے کہا کہ پیمرا جب لائسنس دیتا ہے تو انشور کرتا ہے کہ کیا ادارہ فائنینشلی اتنا مظبوط ہے کہ

تنخواہیں دے سکے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ ایسا لائحہ عمل بنا رہے ہیں کہ پیمرا کو ایسے چینلز کو بند کرکے قانونی کاروائی کرے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آٹے کی قلت کو کوئی ایشو نہیں ہے، ڈیمانڈ اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے بحران آیا، حکومت مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نبردآزما ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…