منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے وزیراعظم نے جو کہا کر دکھایا ،  پلان پر عمل شروع حکومت نےشہریوں کوہر ماہ ایک ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کر دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات  فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی ،آٹا ، گھی ، چاول پر سات ارب روپے ا ریلیف پیکج دیا ہے ،جیسے ہی معیشت بہتر ہوگی اس کا ثمر عوام کو ملے گا ،ہر ماہ ایک ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا جائے گا،ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز بلا تنخواہ کام کررہے ہیں،حق حق دار تک پہنچانے کیلئے

اقدامات   کئے جائینگے ،بہت جلد راشن کارڈ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں،آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی،مستحق افرادکوریلیف دینے کیلئے وزیر اعظم نے پیکج دیا،پیکج کی شفافیت کویقینی بنایاجائیگا۔ منگل کو یہاں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور این ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہئوے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے،پاکستانی کی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدام کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ چینی ،آٹا ،گھی ،چاول پر سات ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا،وزیراعظم عمران کا عہد ہے جیسے ہی معیشت بہتر ہوگی اسکا ثمر عوام کو ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی ضروریات اور مسائل کے تدارک کیلئے اور خوشحال بنانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کی سوچ اس عمل کی عکاس ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حق حقدار تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز بلا تنخواہ کام کررہے ہیں،ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین عمران کے دیرینہ ساتھی ہیں،ذوالقرنین رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں،غیر ملکی پاکستانی ہمارے چہرے کا جھومر ہیں۔ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن محمد ذوالقرنین نے کہاکہ ایک سال قبل اس ادارے کا چارج سنبھالا،گزشتہ حکومتوں کا بوجھ ہم نے اٹھایا،اقتدار میں آتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے دھرنا دیدیا،پندرہ ہزار سے زائد افراد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے ایک بندے کو بھی ملازمت سے نہیں نکالا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں اشیا ء کی قیمتیں بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا،سات ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا ،ہر ماہ ایک ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کوئی بھی خبر دینے سے قبل ہم سے پوچھ لے،بہت جلد راشن کارڈ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں،آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

انہوںنے کہاکہ چار ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز  کا بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیںمعاون خصوصی نے کہاکہ پیکج اشیاء ضروریہ رعایتی نرخ پرفراہم کرنے پرخرچ ہوگا،مستحق افرادکوریلیف دینے کیلئے وزیر اعظم نے پیکج دیا،پیکج کی شفافیت کویقینی بنایاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے لیے ہم نے 2 لاکھ ٹن گندم بہتر قیمت پر حکومت کی مدد سے حاصل کی ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے کہا جارہا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹور نے گھی کی قیمتیں بڑھائی ہیں تو ہم نے کسی ایسی پراڈکٹ کی قیمت نہیں بڑھائی جس پر ریلیف فراہم کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…