منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

لڑاکا طیاروں کی پروازیں امریکہ کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دینگے، ایرانی فوج

datetime 4  جنوری‬‮  2020 |

ایران( آن لائن )ایرانی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

امریکہ بھی مشرق وسطی میں مزید تین ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ اسرائیل نے شام اور لبنان سے ملحقہ اپنی سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔عراقی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی بھی وقت اور انداز میں جواب دینے حق رکھتا ہے۔جرائم کے ذریعے پالیسیوں پر پیش رفت دنیا کے لیے ناقابل قبول ہے۔۔انہوں نے کہا کہ واقعے پر ایران نے سوئس سفیر کو ہی دن دو مرتبہ وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ٹھیک 24 گھنٹے بعد عراق میں ایک اور فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے شمال میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کو لے جانے والی دو کاروں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز نے بھی فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال میں واقع تاجی میں اسٹیڈیم کے قریب ایک میڈیکل قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے اس حملے میں ان کے گروپ کا کوئی بھی اعلی عہدیدار ہلاک نہیں ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نیحملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین فوج اور بہترین خفیہ ادارے ہیں۔ اگرامریکیوں کو کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا ہوا تو ہم جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ ایران اور امریکہ میں جاری حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے بیان بازی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…