بھارت کی پاکستان پر بڑے حملے کی تیاریاں،پاک فوج بھی پوری طرح چوکنی، جانتے ہیں ہمسایہ ممالک کو کیا پیغام پہنچا دیا گیا؟

23  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں در اندازی کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔صابر شاکر نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کے حوالے سے پاکستان کے علم میں بہت سی خبریں آئی ہیں۔

اسی حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹویٹر پر ایک بیان دیا ہے جس میں عالمی برادری کو بھی متنبہ کیا ہے اور بھارت کو بھی متنبہ کیا ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اپنی ہی لگائی گئی باڑ کو مختلف مقامات سے کاٹ کر اس میں سے اپنی فوجی گاڑیاں اور ٹینک وغیرہ گزارنے کے لیے راستہ بنایا ہے تاکہ پاکستان میں در اندازی کی صورت میں کوئی ایڈونچر کیا جا سکے۔گولہ باری تو خیر معمول کی بات تھی، اب بھارتی فوج نے میزائل بھی نصب کر دیئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھی سرحدوں پر اپنی فوجیں مکمل طرح سے تعینات کر دی گئی ہیں اور متعلقہ ممالک کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ ہمارے پاس بھارت کی جنگی تیاریوں سے متعلق تصاویر ہیں اورگراؤنڈ پر یہ صورتِ حال ہے۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کوئی ایڈونچر کرنا چاہ رہا ہے۔تو ایسے میں ہماری طرف سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ جبکہ بھارتی حکام کو بھی مختلف عسکری اور غیر عسکری چینلز کے ذریعے خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر انڈیا ایک میزائل مارے گا تو ہم دس ماریں گے۔ پاک فوج کو مکمل طور پر اختیار دے دیا گیا ہے کہ آپ نے صورتِ حال کے مطابق بھرپور جواب دینا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اس حوالے سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔سیالکوٹ میں چونڈہ کے سرحدی مقام پر بھی بھارت کی جانب سے غیر معمولی سرگرمی دیکھی گئی ہے۔ وہاں پر بھی پاک فوج نے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی در اندازی یا ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…