منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ریاست کا مفاد ہر حال میں مقدم ہے، قانون و آئین کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پرویز مشرف کیس، آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع، کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لئے کردار ادا کرنے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق لائحہ عمل پر مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ قانونی ٹیم نے پرویز مشرف فیصلے پر کور کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،پرویزمشرف فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں پرویز مشرف کیس سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔ کور کمیٹی نے اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لئے کردار ادا کرنے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق لائحہ عمل پر مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں،حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہمارے منشور کا اہم جزو ہے،پاکستان کے ادارے ریاست کا ستون ہیں،ریاست کا مفاد ہر حال میں مقدم ہے، قانون و آئین کے ساتھ کھڑے ہونگے،عدالتی فیصلوں پر قانونی ٹیم مزید مشاورت کرکے قیادت و کابینہ کو آگاہ کرے گی،وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کے حوالے سے کچھ غلط معلومات میڈیا کی زینت بنے رہے،وزیراعظم نے ملائشیا دورہ منسوخ کرنے کی وجوہات کور کمیٹی کو بتائیں، پاکستان تمام مسلمان بھائیوں کو اکھٹا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا،الیکشن کمیشن کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہورہا ہے،

وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کو الیکشن کمیشن کے مسلئے کو حل کرنے کے لیے ٹاسک سونپا ہے، مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی خواہش کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا،حکومت ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیصلہ کرے گی،خواہشات اور ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے۔ بدھ کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ

کور کمیٹی کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہمارے منشور کا اہم جزو ہے،ہر خاص و عام کے لیے یکساں قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانونی ٹیم نے مشرف کیس کے فیصلے میں موجود قانونی سقم سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ریاست کا ستون ہیں،ریاست کا مفاد ہر حال میں مقدم ہے، قانون و آئین کے ساتھ کھڑے ہونگے،

عدالتی فیصلوں پر قانونی ٹیم مزید مشاورت کرکے قیادت و کابینہ کو آگاہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کے حوالے سے کچھ غلط معلومات میڈیا کی زینت بنے رہے،وزیراعظم نے ملائشیا دورہ منسوخ کرنے کی وجوہات کور کمیٹی کو بتائیں،او آئی سی کے پلیٹ فارم سے 57 مسلم ممالک جڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امت مسلمہ کو یکجا کرنے کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی ایک ملک کے ساتھ نہیں بلکہ پوری امہ کے مفاد کے ساتھ کھڑا ہوگا،پاکستان مسئلہ کا حصہ بننے کے بجائے مسلئے کا حل نکالنے کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،

اس سے پہلے ملائشیا میں ہونے والی چار کانفرنس میں پاکستان مدعو نہیں تھا۔ انہوکں نے کہاکہ پاکستان تمام مسلمان بھائیوں کو اکھٹا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا،الیکشن کمیشن کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہورہا ہے،وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کو الیکشن کمیشن کے مسلئے کو حل کرنے کے لیے ٹاسک سونپا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریگولیٹر کی تعیناتی کسی کی خواہش پر نہیں ہونی چاہیے،دو جماعتوں کا مل بیٹھ کر الیکشن کمشنر لگانا غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ افراد سے زیادہ ادارہ اہم ہونا چاہیے،انصاف لائرز ونگ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جہاں جہاں لاء آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں وہاں تعیناتیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ چیف آرگنائزر نے پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی درخواست پر بھی کور کمیٹی میں بات ہوئی،وزیراعظم اور کور کمیٹی نے کہا ہے قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی خواہش کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا،حکومت ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیصلہ کرے گی،خواہشات اور ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے، کور کمیٹی بھارت کی جانب سے سٹیزن ایکٹ میں ترمیم کے مکروہ عمل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہندوستان حکومت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے رکھا۔انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی کی سوچ کو ریاست کے لبادے میں چھپا کر اقلیتوں کو ٹھکانے لگانے کی سازش کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کور کمیٹی نے کشمیر کے مسلئے پر وزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعلی پنجاب نے دل کے ہسپتال پر حملے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…