منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ناقص کوالٹی کے پٹرول کا استعمال ختم، اب پاکستان میں کس گریڈ کا پٹرول استعمال کیا جائے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کا اعلان کر دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا مشکل وقت نکل گیا ہے اور سرمایہ کاری آرہی ہے،بڑے بڑے ڈاکٹرز نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ دی جس میں لکھا گیا تھاکہ مریض کی حالت بہت بری ہے اورکسی وقت بھی دوسرے جہان جا سکتا ہے، ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا اور عدالت کا فیصلہ ہے کہ ہر دو ہفتے بعد ان کی صحت کے حوالے سے رپورٹ آئے گی اور اس رپورٹ میں سب واضح ہو جائے گا،

حکومت نے سموگ اور آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے منصوبہ تیارکیا ہے،حکومت نے اعلی معیارکا یورو فور آئل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے فضا میں 90فیصد آلودگی کم ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں سموگ اور آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے -انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں لاہور میں 70فیصد درختوں کو کاٹا گیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں موسمیات کے مراکز کی تعداد دو سے بڑھا کر دس کر دی جائے گی اور صوبے بھر میں ان مراکز کی کل تعداد تیس ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ سموگ سے پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور اس سے بزرگ اور بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، سموگ جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہوا میں زیادہ آلودگی گاڑیاں کرتی ہیں اور اس کے لیے ہم نے کچھ فیصلے کیے ہیں، ہم نے باہر سے آنے والے تیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ہم یورو 2 کے بجائے یورو 4 درآمد کریں گے جبکہ 2020 کے آخر تک یہ یورو 5 پر چلایا جائے گا۔ہم پاکستان میں موجود آئل ریفائنریز کو وقت دیں گے کہ وہ 3 سال میں اپنے فیول کو صاف کریں، اگر وہ اس طرف نہیں جائیں گے تو پھر ہم انہیں بند کردیں گے۔ہم نے الیکٹرک گاڑیوں کا فیصلہ کیا ہے اور کار کی صنعت سے متعلق بات چیت جاری ہے جبکہ ہم نے بسوں کو بھی ہائبرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…