جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت کے کیس کافیصلہ،وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی ہے، یہ ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لیے بھی مایوسی کا دن ہے، مافیا نے لوٹ کا مار بیرون ملک چھپایا ہوا ہے،

لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجنے والے مافیاز اس لوٹ مار کے تحفظ کے لیے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ملک کو عدم استحکام کا شکار دیکھنے والوں کیلئے مایوس کن دن ہے، اداروں میں تصادم نہیں ہوا بیرونی دشمن، اندرونی مافیاز کو خصوصی مایوسی ہوئی، اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لیے بھی مایوسی کا دن ہے، مافیا نے لوٹ کا مار بیرون ملک چھپایا ہوا ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجنے والے مافیاز اس لوٹ مار کے تحفظ کے لیے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 23سال تک آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بھرپور احترام کرتا ہوں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے ملاقات کی اور عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی شامل تھے۔وزیراعظم عمران خان کو عدالتی کاروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور عدالتی احکامات کی روشنی میں مسودے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…