بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بر داشت نہیں کی جائیں گی،وزیراعظم عمران خان نے بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ناروے میں قر آن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بر داشت نہیں کی جائیں گی،دھرنے میں ناکامی ہوئی، اب فارن فنڈنگ کیس آگیا، اپوزیشن کا ایک ہی مقصد رہ گیا ہے کہ حکومت کی کامیابیاں عوام تک نہ پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ناروے میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی کرتے ہوئے وزرات خارجہ کو او آئی سی سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کاروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اجلاس کے دور ان کور کمیٹی نے ناورے واقعے پر او آئی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ ناورے واقعے پر او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے خط لکھے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی،فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر بابر اعوان کو اہم ٹاسک سپرد کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ماہر قانون بابر اعوان کو معاملے پر قانونی نکات عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی،بابر اعوان فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے (آج) پیر کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے پنجاب حکومت کے انتظامی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ناورے واقعہ اسلامو فوبیا کی ایک تازہ مثال ہے، اسلام مخالف کارروائیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈا کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے کہاکہ دین اسلام، امن کا مذہب ہے، بے حرمتی برداشت نہیں۔کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریجن مکمل ہوگئے، اب یونین کونسل، ضلعی اور تحصیل سطح کی نتظینیں بنائی جائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں،فارن فنڈنگ کیس سامنے لانے کا مقصد حقائق سے منہ موڑنا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ دھرنے میں ناکامی ہوئی، اب فارن فنڈنگ کیس آگیا، اپوزیشن کا ایک ہی مقصد رہ گیا ہے کہ حکومت کی کامیابیاں عوام تک نہ پہنچیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…