جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’آرمی چیف کا ٹوٹیفکیشن جاری ‘‘

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کر دیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں

کمیشن حاصل کیا، اس کے علاوہ انہوں نے کوہاٹ میں انفنٹری ڈویژن کی کمان بھی کی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے۔ دسمبر 2016ء کو لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے۔ اگست 2018ء سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا جی ایچ کیو میں چیفآف جنرل سٹاف کی اہم ترین ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں، اب انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بحیثیت چیف آف آرمی سٹاف آئندہ مدت کیلئے دوبارہ تقرری کا نوٹیفکیشن 19اگست 2019کو پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی تین سالہ مدت ملازمت کے بعد 29نومبر کو ریٹائرہونا تھا تاہم دوبارہ تقرری کے بعد اب وہ نومبر 2022تک بری فوج کے سربراہ رہیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…