جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

 ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کوئی فرد بھوکا نہ سوئے، وزیراعظم عمران خان،بڑا حکم جاری کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی فرد بھوکا نہ سوئے اور یہ فرض پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ہماری ذمہ داری نہ صرف اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہے بلکہ ان کی قیمتوں پر بھی قابو پانا ہے تاکہ کم آمدنی والے اور غربت کے شکار افراد اور خاندانوں کو ضرورت کی بنیادی اشیا باآسانی میسر آئیں

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی اور غریب افراد کے لئے ان اشیا کی کم قیمت پر فراہمی سے متعلق تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران  خان کی زیرصدارت عام آدمی کے زیر استعمال آنے والی اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی اور قیمتوں میں کمی  لانے کے حوالے سے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وزیر مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی ثانیہ نشتر، وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری مواصلات، چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ذوالقرنین علی خان، سی ای او این آئی ٹی بی سید شباہت علی شاہ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ہیں۔اس موقع پر عام آدمی کے استعمال میں آنے والی اشیائے ضروریہ مثلا آٹا، گھی، چینی، دالیں اور چاول کی وافر فراہمی اور ان اجناس کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی فلاح و بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے کم آمدنی والے اور غربت سے متاثرہ افراد کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے تجاویز پیش کیں،چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ذوالقرنین نے وزیر اعظم کو ملک بھر میں پھیلے یوٹیلیٹی سٹورز کے نیٹ ورک اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے بتایا کہ اس وقت یوٹیلیٹی اسٹور کے چار ہزار مرکز موجود ہیں جو اشیا ضروریہ کی فراہمی اور انکی قیمتوں میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں وزیر مواصلات نے تجویز پیش کی کہ یوٹیلیٹی اسٹور کے چار ہزار مراکز کے علاوہ ملک دور دراز علاقوں میں موجود پاکستان پوسٹ کے آفسز کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عام عادمی بھی خالی پیٹ رات کو نہ سوئے اور یہ ذمہ داری کو اپنا فرض سمجھ کر دن رات ایک کر کے نبھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…