پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کرتارپور یاترا کیلئے دس ہزار ویزے، دس روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور بیس ڈالر فیس اورپاسپورٹ کی شرط ایک سال تک ختم کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور میں بابا گرونانک کی زیارت کے لیے بھارت سے پاکستان آنے والے یاتری اسی روز واپس اپنے ملک چلے جائیں گے۔

پاکستان کرتار پور راہداری کے حوالے سے کسی قسم کی منفی سوچ کا سامنا کرنا نہیں چاہتا،پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیا جس کا افتتاح 9 نومبر کو کردیا جائیگا،کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف اور صرف آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش ہے،ایران کے معاملے میں مفاہمت کا عمل جاری ہے ،امید ہے مثبت نتائج ملیں گے،ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے کوششیں جاری ہیں امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کے 550ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت پاکستان نے کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری نے پاکستان کی جانب سے سکھ زائرین کے لیے اعلان کردہ رعایتوں کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے لیے اعلان کردہ ان تمام مراعات کے بارے میں بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کرتار پور میں بابا گرونانک کی زیارت کے لیے بھارت سے پاکستان آنے والے یاتری اسی روز واپس اپنے ملک چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت یاتریوں کی متوقع تعداد 5 ہزار ہے ، امید ہے کہ اسے سے زیادہ تعداد میں زائرین آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانوں نے بھی ہزاروں سکھوں کو گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے ہیں یوں جاری کردہ ویزوں کی تعدد 10 ہزار ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی شرکت کے لیے نوجوت سندھو کو ویزا جاری کردیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرتار پور راہداری کے حوالے سے کسی قسم کی منفی سوچ کا سامنا کرنا نہیں چاہتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت مذہبی سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سے عام طرز کی سیاحت کو بھی فائدہ پہنچے گا ، حکومت مستقبل میں اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے کے پر عزم ہے۔کرتار پور راہداری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان نے خصوصی طور پر کرتارپور آنے والے یاتریوں کیلئے پیکج تشکیل دیا ہے جس میں سکھ زائرین کے لیے ایک سال کے لیے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

پاکستان آنے والے زائرین کی فہرست 10 روز قبل فراہم کرنے اور 20 ڈالر کی سروس فیس میں 9 تا 12 نومبر تک کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیا جس کا افتتاح 9 نومبر کو کردیا جائے گا۔بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وادی میں اب بھی بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،98 روز گزرنے کے باجود مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا گیا۔

انہوں نے امریکی سب کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف اور صرف آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش ہے اور پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت پوری طرح ہندو توا نظریہ پر عمل پیرا ہے۔

افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ کابل میں سفارتخانے کے عملے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں کی گاڑیوں کو سڑکوں پر روک کر ہراساں کیا جاتا ہے جس پر پاکستانی حکومت نے اس معاملے پر افغان حکومت سے احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی بہتر بنائے۔سعودی عرب اور ایران کے معاملات میں پائی جانے والی کشیدگی کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایران کے معاملے میں مفاہمت کا عمل جاری ہے اور امید ظاہر کی کہ مثبت نتائج ملیں گے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے کوششیں جاری ہیں امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔ یمن میں جاری تنازع کے حل کے لیے سعودی عرب اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں موجود تناؤ اور کشیدگی میں کمی آئے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغان حکومت سے سفارتی اہلکاروں کو ہراساں کر نے کے معاملہ پر کابل اور اسلام آباد میں احتجاج کیا ہے،افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لئے کام ہو رہا ہے،ترک صدر جلد پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…