اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ، مودی اور عمران کا گٹھ جوڑ ہوگیاہے اور کشمیر بیچ دیا گیا، عمران خان کو ریاست مدینہ سے محبت نہیں،یہ مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں، آزادی مارچ میں سنگین الزامات عائد کردیئے گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ عمران خان کو ریاست مدینہ سے محبت نہیں،یہ مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں، ٹرمپ، مودی اور عمران کا گٹھ جوڑ ہوگیاہے اور کشمیر بیچ دیا گیاہے،عمران نے امریکہ میں کہا کہ ہم نے القاعدہ کو ٹریننگ دی ایران میں جا کرکہاکہ ایران میں دہشت گردی پاکستان سے ہوتی ہے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزادی مارچ ودھرنا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان خیالات کااظہارپا کستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما امیر مقام،نیشنل پارٹی کے سربراہ میرحاصل بزنجو، مولاناعبدالغفورحیدری،صوبائی امیر ڈاکٹر عتیق، اسلام آباد کے امیر مولاناعبدالمجید ہزاوری مفتی عبداللہ سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا عمران نے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کی عمران کی باتوں پر تو ریاست اور ریاستی ادارے خاموش رہے انہوں نے کہاکہ مودی آئے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا اس نے پورے پر قبضہ کرلیایہ سیاسی جنگ ہے یہ عمران خان سے جنگ ہے: ہماری عمران سے سیاسی جنگ ہے ادارے ہمیں یہ جنگ لڑنے دیں ہم بغیر تنخواہ کے ریاست کے نوکر ہیں ملک کے تحفظ کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں قائد کے حکم تک ہم یہاں موجود رہیں گے اور آزادی مارچ کے جلسے جاری رہیں گے کسی میں ہمت ہے تو اس جلسے کو یہاں سے اٹھا کردکھائے صوبائی امیر ڈاکٹر عتیق الرحمان نے کہا کہ ان حکمرانوں کو پوری قوم نے مسترد کردیا ہے ان میں ملک چلانے کی سرے سیکوئی صلاحیت ہی نہیں نااہل اورنالایق حکمرانوں نے ملک کوبحرانوں سے دوچار کردیا ہے،میرحاصل بزنجونے کہاکہ ہمیں عزت کی کرسی چاہیے بے عزتی کی نہیں،حکومت کوہرصورت گھرجاناہوگا اپوزیشن متحد ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ریاست مدینہ سے محبت نہیں،یہ مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں کشمیر کے مسئلہ پر مسلم ممالک کی بھی حمایت نہیں لے سکے ہیں پاکستان کو تنہا کردیا ہے، چین،ایران، افغانستان، سعودی عرب، یو اے ای تم سے ناراض ہیں اگر کشمیر سے محبت ہے تو کرتار پورکا راستہ کیوں کھولاہے،ظاہر ہے کشمیر بیچ دیا ہے ٹرمپ، مودی اور عمران کا گٹھ جوڑ ہوگیاہے اور کشمیر بیچ دیا گیاہے،ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے ملک دو لخت ہواہم آج بھی کہتے ہیں ملک کو مضبوط کرناہے، یہ ہمارا ملک ہے صوبوں کو خودمختاری دی جائے، ملکی بقا کے خلاف پالیسیاں نہ بناوآج ان کی خارجہ،داخلہ پالیسیوں کے باعث ملک خطرے میں ہے،مولانا عبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ آزادی مارچ قوم کا نمائندہ ہے جس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اورتمام اپوزیشن جماعتوں کی نمایندگی شامل ہے ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے موجودہ نااہل حکمرانوں کو جانا ہوگا مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ پرامن احتجاج کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ہم سب ملک کے لیے نکلے ہیں سوا سال میں ملک کا برا حال کردیاگیاہے یہی حالت رہی تو دوسال بھی یہ نظام نہیں چلے گااس حکومت میں ڈاکٹر،تاجر، مزدور، کارخانہ دار، طلبا وطالبات سب تکلیف میں ہیں امیر مقامملکی معیشت تباہ کردی گئی ہے،عام آدمی کا جینا مشکل ہوچکاہے آج بھی بجلی اڑھائی روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے گیس، بجلی، پانی، پٹرول سب مہنگے کردیے گئے،انہوں نے حج بھی مہنگا کردیا ہے سیاستدانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں تو اپنی جگہ بائیس کروڑ عوام کو دلدل میں ڈال دیاہے، حالت یہ ہے سات سال میں ایک میٹرو بھی نہیں بنا سکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…