منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بہت پہلے بتا دیا تھا کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا،کرپٹ مافیا ملک میں افراتفری اور غیر یقینی پھیلانا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان کھل کر بول پڑے،دوٹوک اعلان

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت پہلے بتا دیا تھا کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا،کرپٹ مافیا ملک میں افراتفری اور غیر یقینی پھیلانا چاہتا ہے،پی ٹی آئی حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا ہے،اصلاحات مشکل مرحلہ ہے نا ممکن نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خا ن نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا ہے،اصلاحات مشکل مرحلہ ہے

نا ممکن نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ حکومتی معاشی پالیسی سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی آئی،حکومت سنبھالی تو 20 ارب ڈالر کا کرنٹ خسارہ ورثے میں ملا۔وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ سال خسارہ 13 ارب ڈالر تھا اس سال 7 ارب ڈالر تک لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بہت پہلے بتا دیا تھا کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا،ان کا مقصد صرف اپنا مفاد اور کرپشن کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کامیابی سے ان کی سیاسی دکانیں بند ہو جائیں گی،کرپٹ مافیا ملک میں افراتفری اور غیر یقینی پھیلانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…