ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گرفتار افراد کو رہا کرو ورنہ۔۔۔!!! جے یو آئی (ف) نے ایک گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گرفتار افراد کو رہا کرو ورنہ معاہدہ توڑ دیا جائیگا، آزادی مارچ میں کنٹینر سے اعلانات ،ایک گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ، اس سے پہلے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرا نے پر آپریشن میں 8افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق آزاد ی مارچ کے دوران شرکا کی جانب سے افغان طالبان کے جھنڈے لہرائے جارہے تھے ۔ میڈیا پر بھی یہ مناظر نظر آئے ، جس پر انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے 8افرادکو گرفتارکرلیا، جھنڈے لہرانے سے جے یو آئی(ف) اور طالبان کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ۔ اس اقدام سے طالبان عنصر کو فروغ مل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھنڈے گزشتہ روز بھی نظر آئے لیکن آجان جھنڈوں کو اٹھانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ تھی۔تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ پاکستان میں بہت مشکل سے امن آیا تھا،لیکن انہوں نے جس طریقے سے جھنڈا بردار فوج دکھائی اور پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، اس سے پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہ واضح اطلاعات ہیں کہ طالبان کو ایک ملین دیا گیا ہے کہ وہ یہاں آ کر پاکستان کا امن و امان خراب کریں اور ٹارگٹ کلنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے اداروں پر الزام عائد کیا ، فوج ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے اور اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان آصف غفور نے واضح اعلان کر دیا ہے۔ میرے خیال میں جے یو آئی(ف) کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے اور طالبان کے جھنڈے اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کو ختم کر کے پاکستان کا ایک سافٹ امیج بنایا ۔

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان آیا ، سری لنکن ٹیم پاکستان آئی ، لیکن انہوں نے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا ۔مولانا یا محمود اچکزئی نے آج تک پاکستان کے حق میں کوئی بات نہیں کی۔ ان کی گفتگو پاکستان مخالف ہے۔ انہوں نے کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچایا ۔ ان کا مقصد ہی کچھ اور ہے، ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…