جمعرات‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2024 

ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے،ناگالینڈ کے بعد بھارتی ریاست منی پور کے مہاراجہ نے بھارت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں کا بھارت سے آزادی کا اعلان ، منی پور ریاست کونسل کا بھی قیام،نجی ٹی وی کے مطابق مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا کے نمائندوں نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منی پور ریاست کی جلا وطن حکومت کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ منی پور کونسل یامبین بائرن اور وزیرخارجہ و دفاع نارنگبام سمرجیت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے انڈیا میں ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں، مودی کے شدت پسندانہ خیالات کی وجہ سے ان کے ساتھ رہنا ناممکن ہے۔اس موقع پر انہوں نے منی پور کے مہاراجہ کی دستخط شدہ دستاویز بھی دکھائیں جس میں انہیں منی پور کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔مہاراجہ منی پور کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا ہی ہماری نئی اور آزاد ریاست کے حکمران ہوں گے۔منی پور کونسل کے نمائندوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ منی پور کے لوگ بھارت کے جابرانہ قوانین میں رہنے پر مجبور ہیں اور وہاں پر بھارتی فوج کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں جس کے باعث ریاست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات عام ہیں۔بھارتی فوج کی جانب سے منی پور میں گزشتہ 10 سالوں میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد قتل کیے جاچکے ہیں جب کہ 1500 سے زائد افراد غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید ہیں۔منی پور کونسل کے وزراء کا کہنا تھا بھارت نے منی پور پر زبردستی قبضہ کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ملکہ برطانیہ کو بھی قراردار پیش کی جائیگی۔یاد رہے کہ منی پور بھارت کے شمال مغرب میں واقعہ ایک چھوٹی سی ریاست ہے جس نے 1946 میں برطانوی ہند سے آزادی کا اعلان کیا تھا تاہم 1949 میں بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے وہاں شورش کا سلسلہ جاری ہے۔ا س سے پہلے ناگا لینڈ نے بھی بھارت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…