جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر امریکی ساختہ گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا، آزاد کشمیر میں داخل ہونے کی تیاریاں، صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) لائن آف کنٹرول پر گزشتہ دو روز سے بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے جس پر دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارتی فوج کے عزائم واضح ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جس قسم کے ہتھیار پہنچائے ہیں اس سے واضح ہے کہ بھارتی فوج صرف اشتعال انگیزی پر ہی اکتفا نہیں کرے گی،

انہوں نے کہاکہ سرحد پر بھاری ہتھیار پہنچانے کا یہی مقصد ہے کہ آزاد کشمیر میں کسی وقت داخل ہونے کی کوشش کی جائے، زید حامد نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پر امریکی ساختہ گائیڈڈ آرٹلری کا استعمال کی جانب سے خطرناک عزائم کو واضح کر رہا ہے، دوسری جانب پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر ایسی حرکتیں جاری گئیں تو ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا،کوئی دہشتگردی کیمپ موجود نہیں، سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجا ج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہاکہ ہفتہ کی رات سے اتوار کو دن گئے تک لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا،نوسدا گاؤں میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس نتیجے میں ایک فوجی جوان اور پانچ شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جان بوجھ کر سویلین کو ہدف بنارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے بقول تین دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا،بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا کہ شہید ہونے والے پانچ شہری کون ہیں؟۔ ذرائع کے مطابق ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بتایا کہ کوئی دہشت گردی کیمپ موجود نہیں۔

پاکستانی حکام نے بھارت کو بتادیا کہ اگر ایسی حرکتیں جاری رکھی گئیں تو پھر ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا۔پاکستان نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی طرف سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری میں پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی کو لے کر جائے گا اور معائنہ کروایا جائے گا کہ کوئی کیمپ موجود نہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت کی طرف سے جو الزام لگایا گیا اس کی درست جگہ بتائیں وہاں انہیں لے جاتے ہیں، ڈپلومیٹک کور کے سامنے ثابت کریں کہ دہشت گردی کا کیمپ کہاں ہے،؟بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ساتھ جائیں اور ثابت کریں؟پاکستانی حکام نے کہاکہ بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں، سفارتی مشنز کے سربراہان کو لے جارہے ہیں تاکہ خود سب دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق یو این ملٹری ابزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق تمام سفیروں کو ایل اوسی کے متاثرہ سیکٹرز لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ا س سلسلے میں دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ھائی کمشنر کو دعوت دی ہے کہ خود جاکر ان مبینہ دہشت گرد کیمپوں کی نشاندہی کریں جنہیں ٹارگٹ کیاگیا تاہم بھارت سے تاحال مناسب جواب موصول نہیں ہو۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا،پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے، بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لئے وائٹ جھنڈے لہرائے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…