بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

9بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھادیا،عوام کا خراج تحسین

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)9بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھادیا،عوام کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کردیں اور اب تک 9 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،بھارت کو اپنے فوجیوں کی لاشیں اُٹھانے کے لئے سفید جھنڈا لہرانا پڑ گیا، پاک فوج کے زبردست جواب میں عوام نے خراج تحسین پیش کیا ہے،

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پاک فوج کی جوابی کارروائی کو بھرپو رسراہا جارہاہے اور عوام نے پاک فوج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے، اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بزدل بھارت نے پہلے ترلے کرکے ہاتھ جوڑ کر زلیل و رسوا ہو کر ابھی نندن واپس لیا اب جہنم واصل ہوئے 9 کتوں کی لاشیں اٹھانے کیلئے بھیگ مانگ رہا ہے انکو اجازت مت دو انکو کہو اب آو گھس کر لے جا سکتے ہو تو لے جا کر دیکھاو کہا بھی تھا انگلی مت اٹھانا بازو توڑ کے رکھ دینگے،سمیراخان نے کہا کہ انڈیا کو اب پیار کی زبان کے بجائے بندوق کی گولی سے سمجھانے کی ضرورت ہے،احسن پراچہ نے کہا کہ انڈین ہمیشہ سے ہی ایسی حرکتیں کرتے ہیں لیکن جب انہیں منہ کی کھانی پڑتی ہے تب وہ ہمارے آگے گھٹنے ٹیکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مہربانی کرو ہمیں لاشیں اٹھانے دو،دریں اثناء ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے نام نہاد کیمپوں پر حملے کاجھوٹا دعویٰ کررہاہے،بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرے،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کریگی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑیگی۔ لائن ا?ف کنٹرول پر

بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے،مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ

بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں ا?باد شہریوں کی مکمل حفاظت کریگی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑیگی۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے بھارتی دعووؤں اور جعلی فلیگ ا?پریشن کی تیاریوں کو سچ بتا کر بے نقاب کرتے رہیں گے۔میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ بھارتی فوج اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو لے جانے کے لئے کوشش کررہی ہے،اس کے لئے اس نے امن کا سفید پرچم لہرا دیا ہے، بھارتی فوج کو بلااشتعال سیزفائر خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے، بھارتی فوج کو عسکری آداب کا احترام کرتے ہوئے شہری آبادیوں کونشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…