لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بدنظمی۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے نوازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تو لیگی کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد عدالت جا پہنچی،
کارکنان کی احاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی، پولیس کی بھاری نفری کارکنان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتیں رہیں۔کئی کارکنان کمرہ عدالت میں گھس گئے جہاں بدنظمی کے باعث دھکم پیل کی وجہ سےکمرہ عدالت میں رکھی ٹیبل بھی ٹوٹ گئی۔ٹیبل ٹوٹنے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نیچے آگرے۔