اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ثالثی کی درخواست نہیں ، وفاقی حکومت نے وضاحت جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران امریکہ کے ایک ہفتہ وار میگزین نے بے بنیاد رپورٹ شائع کر دی کہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ثالثی کی درخواست کی ہے ۔
وفاقی حکومت کے ترجمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ثالثی کی کوئی درخواست نہیں کی ۔ پاکستان،سعودی عرب کی قیادت کے تعلقات انتہائی خوشگواراوربرادرانہ ہیں، بے بنیاد پر مبنی رپورٹ شائع کر کے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔