جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بڑی جنگ کا خطرہ، بھارت نے کارگل میں بھی جنگی ہتھیار پہنچا دیے، اسرائیلی فوجیوں کی بھی بھارتی اڈوں پر پہنچنے کی اطلاعات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے کارگل میں جنگ چھیڑنے کی کوششیں، خطے پر بڑی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کے مطابق بھارت کی فوج نہ صرف لائن آف کنٹرول پربلکہ کارگل پر بھی جنگی ہتھیار پہنچا چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ان عزائم سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت جنگ کی بھرپور تیاری کر رہا ہے، زید حامد نے مزید کہا کہ بھارت کی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بڑے پیمانے پر نقل و حمل کی جا رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے بھارت یہ بات واضح کر رہا ہے وہ ایک بھرپور جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہا ہے، دفاعی تجزیہ کار نے مزید انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی سرحد سے ملحقہ ہوائی اڈوں پر اسرائیلی فوجی پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور اور سیالکوٹ کے محاذ پر بھارت نشانہ بنا سکتا ہے، زید حامد نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بھی اپنی تیاری مکمل کر لیں، دوسری بھارتی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلی بار بھارتی تاریخ میں لاہور کے قریب واقع شہر امرتسر میں جنگی طیارے تعینات کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی سرحد کے قریب قریب جتنے ہوائی اڈے ہیں وہاں بھارتی فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے پہنچا دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعوی ہے کہ بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں بھاری ہتھیار بھی پہنچا چکی ہے، دوسری جانب پاک فوج بھی الرٹ ہے اور بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار بیٹھی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں کورکمانڈرز منعقد ہوئی جس میں جیو اسٹرٹیجک، قومی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

کانفرنس میں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی غیرملکی سازشوں سے نمٹنے کی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی ہے جب کہ اقوام متحدہ میں تنازع کشمیر موثر طور پر اجاگر کرنے کو تسلیم کیا۔کورکمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گااوربھارتی کمانڈرزکی جانب سے غیر ذمے درانہ بیانات کا بھی جارحانہ جواب دیا جائے گا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے اور ملک کی عزت، وقار اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بہادر کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…